ہمیں ملکرفرقہ وارانہ اختلافات بھلا کر بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنا ہو گا،ضیغم علی

ہمیں ملکرفرقہ وارانہ اختلافات بھلا کر بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنا ہو ...

لاہور(پ ر) تحریک جعفریہ کے ضلعی رہنما ضیغم علی نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ بے حد ضروری ہے فرقہ وارانہ اختلافات بھلا کر بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنا ہو گا اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی روک تھا م کے لئے موجودہ حکومت عملی اقدامات کرے ملک اس وقت شدید دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے گزشتہ کچھ عرصہ قبل نامعلوم افراد نے میرے حقیقی چچا کو قتل کر دیا تھا جس کا ابھی تک کوئی بھی سراغ نہ مل سکا کچھ دنوں سے مجھے اور میرے اہل خانہ کو بھی مختلف ذرائع سے قتل کی دھمکیاں جا رہی ہیں انہوں نے ضلعی احکام بالا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے اور میرے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جا ئے تاکہ ہماری پریشانی دور ہو سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4