ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے،خالد سندھو

ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے،خالد سندھو
 ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے،خالد سندھو

  


لاہور(اپنے خبر نگا ر سے)مشعل اتحاد یونین ایل ڈی اے کے سینئر نائب صدر خالد سندھو نے انتظامیہ اور سی بی اے کے جنرل سیکرٹری سے مطالبہ کر دیا ہے کہ ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں ملازمین کو صاف پانی مہیا کرنے کیلئے فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے تاکہ ملازمین کو پینے کیلئے صاف پانی میسر آسکے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایل ڈی اے کے ملازمین کے پینے کیلئے صاف پانی کا انتظام نہیں ہے جس سے ملازمین کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے ۔ایل ڈی اے ملازمین جو دن رات محنت کر کے ادارے کیلئے کام کرتے ہیں اس لئے ایل ڈی اے انتظامیہ اور سی بی اے کے جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری ہے کہ ان کے پینے کیلئے صاف پانی مہیا کیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پرایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے تاکہ ملازمین صاف پانی پی سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...