چھفراڈیوں کے ہاتھوں لٹنے والی خاتون انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی

چھفراڈیوں کے ہاتھوں لٹنے والی خاتون انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی

لاہور(نامہ نگار)مکان گروی دینے کا جھانسہ دے کر بیوہ خاتون رضیہ بی بی سے 5لاکھ روپے ہتھیا لئے، رقم واپس مانگنے پر الٹا فوجداری مقدمہ میں پھنسا دیا، 6فراڈیوں کے ہاتھوں لٹنے والی خاتون انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ تھانے سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج رائے نواز کی عدالت میں فیکٹری ایریا کی ایک خاتون غلام مرتضی چودھری ایڈووکیٹ کی وساطت سے پیش ہوئی جہاں اس نے عدالت میں درخواست دی کہ وہ بیوہ خاتون ہے اس نے سر چھپانے کے لئے ایک مکان گروی لینے کے لئے اشرف سمیت 6 افراد سے بات کی جنوں نے اسے مکان دلوانے کے لئے 5لاکھ روپے مانگے ،اس نے بڑی مشکل سے یہ رقم اکٹھی کی جب مکان لینے گئے تو معلوم ہوا اس سے فراڈ ہو گیا ہے ،اس کا خاوند نور محمد بھی اسی غم میں دم توڑ گیا وہ 6ماہ سے دھکے کھاررہی ہے۔

،تھانے جاتی ہے وہاں شنوائی نہیں ہوتی ،عدالت سے استدعا ہے کہ اس کی داد رسی کی جائے۔عدالت نے خاتون کے درخواست پر فیکٹری ایریا پولیس سے آج25اکتوبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4