ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات کے حوالے سے 5کمیٹیاں تشکیل

ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات کے حوالے سے 5کمیٹیاں تشکیل

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے 5کمیٹیاں تشکیل دے د ی ہیں جو تقریبات کی نگرانی کریں گی،سیشن جج نے جن ایڈیشنل سیشن ججوں اور سول ججوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ان میں ڈسٹرکٹ کمیٹی میں سیشن جج کے علاوہ ایڈیشنل سیشن جج شاذب سعید، محمد شیرعباس اعوان اور شازیہ منور سول جج شامل ہوں گی ۔ اس کے علاوہ کرکٹ فسٹول کمیٹی کے انچارج، نعیم عباس ہوں گے جبکہ ان کی معاونت ملک محمد اویس اور عمرنواز وڑایچ کریں گے۔ میڈیا کمیٹی کے انچارج ندیم انور چودھری ہوں گے جبکہ معاونت سول جج عامر نذیر اعوان اور طلعت وحید کریں گے۔ چلڈرن وزٹ کمیٹی کے انچارج عائشہ خالد ہوں گی جبکہ ان کی معاونت سول جج دلدار شاہ اور مرزا علی کریں گے۔ فیملی اینڈ سٹاف فنشن کمیٹی کی انچارج ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید ہوں گی جبکہ ان کی معاونت سول جج شیخ عمران قمراور عمر فاروق وڑائچ کریں گے جبکہ جوڈیشل کانفرنس کمیٹی کے لئے ایڈیشنل سیشن جج ساحراسلام، اعجاز احمد، رانا عمران شفیع اور شفقت عباس کو مقرر کیا گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...