دکانداروں سے بھتہ مانگنے کے مقدمہ میں مجرم فدا حسین کو 7سال قید کی سزا

دکانداروں سے بھتہ مانگنے کے مقدمہ میں مجرم فدا حسین کو 7سال قید کی سزا

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہدرہ میں مختلف دکانداروں سے بھتہ مانگنے کے مقدمہ میں ملوث بھتہ خور مجرم فدا حسین کو جرم 7سال قید بامشقت کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ شاہدرہ پولیس نے بھتہ مانگنے کے کیس میں ملوث ملزم فدا حسین کے خلاف چالان پیش کیا ،عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم دکانداروں کو مار دینے کی دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کرتا تھا دوران سماعت ملزم کے خلاف پراسکیویشن نے ثبوت بھی پیش کئے، عدالت نے دوران سماعت ملزم پر جرم ثابت ہونے پر 7سال قید بامشقت کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ،ملزم کے خلاف 2016ء میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے چالان پیش کیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4