ڈائریکٹر ایل ڈی اے لینڈ ون اسد میر کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ڈائریکٹر ایل ڈی اے لینڈ ون اسد میر کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(نامہ نگار)سول جج دلدار شاہ نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر ایل ڈی اے لینڈ ون اسد میر کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔سول جج کی عدالت میں جوہر ٹاون کے سجاد نے عدالتی ڈگری کے اجراء کے لئے دائردرخواست موقف اختیار کررکھا ہے کہ عدالت نے 2011ء میں ان کے حق میں ڈگری جاری کی اور حکم دیا کہ جوہر ٹاون کے دو پلاٹ ان کو الاٹ کیے جائیں لیکن عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

،انہوں نے عدالت کے حکم سے ڈائریکٹر لینڈ ایل ڈی اے ون کو بھی آگاہ کیا لیکن 6سال گزر گے لیکن ابھی عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے ، عدالت نے ڈائریکٹر لینڈ ون کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے ، عدالت نے گزشتہ روز مذکورہ افسر کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4