دھرنوں کی وجہ سے چین کے ساتھ معاہدوں میں تاخیر ہو ئی،عرفان دولتانہ

دھرنوں کی وجہ سے چین کے ساتھ معاہدوں میں تاخیر ہو ئی،عرفان دولتانہ

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خا ن شکست کھا چکے ہیں اس لئے اب اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں،عوام نے ان کی سیاست مسترد کردی ۔ عمران خان کی روز نئی آف شور کمپنی منظر عام پر آتی ہے ان کی جماعت کے لوگ نہ جانے کتنی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، عمران خان کے دھرنے کی وجہ سے چینی معاہدوں میں تاخیرہوئی لیکن چین نے دوستی نبھاتے ہوئے ان معاہدوں کو عملی شکل دی ۔عمران خان اپنے پرلگنے والے الزامات کا جواب کیوں نہیں دیتے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ان کی جماعت کے عہدیدار بھی عمران خان پر لگنے والے الزمات پر خاموش ہیں ،ماضی میں یہ عہدیدار بڑھ چڑھ بحث کرتے رہے لیکن اب عمران خان سے مایوس ہوگئے ہیں ،پوری تحریک انصاف ہی عمران خان سے مایوس ہوچکی ہے اور اب عوام اس جماعت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے والے ہیں ۔عمران خان پر پہلے پارٹی فنڈز کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے ،عمران خان کی وجہ سے تحریک انصاف میں کئی گروپ بن چکے ہیں۔

،یہ گروہ عمران خان کے خلاف مہم چلارہے ہیں ،عمران خان اب تنہائی کا شکار ہیں ان کے اپنے ساتھی ان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں ،

مزید : میٹروپولیٹن 4