اہل لاہور نے ہمیشہ عمران خان کا بھرپور ساتھ دیا،نوشین حامد

اہل لاہور نے ہمیشہ عمران خان کا بھرپور ساتھ دیا،نوشین حامد

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت کا ساتھ صرف وہ سیاستدان دے رہے ہیں جن کااپنا دامن صاف نہیں ہے ، یہ وہ سیاستدان ہیں جو بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہے ہیں ، یہ چندسیاستدان اپنے مقاصد کے حکومت کی حمایت کررہے ہیں ،پورا ملک عمران خان کے ساتھ اورچند سیاستدان حکومت کے ساتھ ہیں،کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اہل لاہور نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عمران خان کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ، انہوں نے ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے عمران خان کی تحریک کا حصہ بنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ہماری تحریک نے عوام میں نیا شعور پیدا کیا ہے عمران خان نے جس احتجاج کا اعلان کیا ہے عوام اس میں بھر پور شرکت کریں۔

، ملک کے وسائل لوٹنے والوں کو اب جواب دینا ہوگا ،کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے ،انہوں نے کہاکہ کرپشن ملک کا بہت بڑا مسئلہ ہے عوام کو اس مسئلہ سے نجات دلائیں گے جب تک ایماندار افراد حکومت میں شامل نہیں ہوتے ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...