ڈی سی او کا رمضان صدیق بھٹی کے ہمراہ انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ لینے کیلئے نشتر ٹاؤن کا دورہ

ڈی سی او کا رمضان صدیق بھٹی کے ہمراہ انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ لینے کیلئے ...

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان اور ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی نے انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ لینے اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کر نے کے لیے نشتر ٹاؤن کے مختلف علا قوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈی سی اولاہور نے نشتر ٹا ؤن میں اِن ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس پر مامور ٹیموں کو چیک کیا اور شہریوں سے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی پر فیڈ بیک لیا۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ما حول کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے گھروں اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تا کہ شہر سے ڈینگی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4