سند س کی موت زہر سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عا م پر آگئی

سند س کی موت زہر سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عا م پر آگئی

لا ہور (اپنے کرائم ر پو رٹر سے ) اچھر ہ کے علاقہ میں ایک ہفتہ قبل ہلاک ہونے والی سند س نامی خاتون کی موت زہر کھانے سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ نے صورتحال واضح کردی۔ تشدد کے شواہد نہ ملنے پر پولیس نے زیرحراست شوہر کو رہا کردیا۔تفصیلا ت کے مطا بق اچھر ہ کے علاقہ چو ک کمبو ہ میں ایک ہفتے قبل پراسرارطورپرہلا ک ہو نے والی خاتون سندس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عا م پر آگئی ۔ رپورٹ کے مطابق اس کے شوہر نے نہ تو اس کو مارا پیٹااورنہ ہی کوئی چوٹ موت کا باعث بنی۔ یا د ر ہے کہ اچھرہ کی رہائشی سندس کی ہلاکت سترہ اکتوبرکو ہوئی تھی۔اس کے اہل خانہ کا الزام تھا کہ شوہر شہبا ز نے تشدد کرکے اس کی جان لی ہے۔پولیس حکام کے مطابق سندس نے ہسپتا ل میں موت سے پہلے اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا تھاجس میں اس نے زہریلی گولیاں کھانے کا اعتراف کیا تھا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پولیس نے مقتولہ کے زیرحراست شوہر کو رہا کردیا ہے۔ فرانزک رپورٹ مکمل ہونے پر حتمی تفتیشی رپورٹ بھی مرتب کرلی جائے گی۔

مزید : علاقائی


loading...