دھرنا اقتصادی راہدادی کو ناکام بنانیکی سازش ہے،زمرد یاسمین

دھرنا اقتصادی راہدادی کو ناکام بنانیکی سازش ہے،زمرد یاسمین

لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنا چین پاکستان اقتصادی راہداری کو ناکام کرنے کی عالمی سازش کاحصہ ہے۔ کسی کوکوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہایک جمہوری نظام کے تحت منتخب حکومت کو دھرنوں اور جلوسوں کے ذریعے اقتدار سے ہٹانے کی کوشش کرے۔

انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف تین دفعہ عوام کے ووٹ کے ذریعے ملک کے وزیراعظم بنے ،کوئی کھڑکیاں توڑ کر یا دیوارپھلانگ کراقتدار میں نہیں آئے۔

حکومت کی تین سال کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک نے ہرشعبہ میں نمایاں ترقی کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4