میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی یوتھ سیٹ کیلئے مسلم لیگ ن کے احمد سعید کو پارٹی ٹکٹ جاری

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی یوتھ سیٹ کیلئے مسلم لیگ ن کے احمد سعید کو پارٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) نے لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی یوتھ کے لئے مختص دوسیٹوں میں سے ایک پر احمد سعید محسن کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔احمد سعید مہر کا تعلق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں حمزہ شہباز شریف کا یوتھ ٹیم سے ہے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع رحمٰن، وسیم قادر، عمران نذیر سمیت دیگر وزراء اورپارٹی رہنماؤں کی حمایت حاصل تھی۔احمد سعید جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور اور کوارڈنیٹر سپورٹس اینڈ یوتھ کونسل پنجاب حکومت کے طور پر بھی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں اور یوتھ کے بعض حلقوں میں خاصے مقبول بھی ہیں۔قیادت کے اس فیصلے کا نوجوانوں کی جانب سے خیر مقدم بھی کیا گیا ہے۔علاوہ زیں میاں ولید کو یونین کونسل 139شہباز احمد 119،عبداللہ یونین کونسل 124فہد اسحاق کو 224کا پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔