نامعلوم نوجوانوں کی اداکارہ رائمہ سے بدتمیزی ، گھرجاتے ہوئے روک لیا

نامعلوم نوجوانوں کی اداکارہ رائمہ سے بدتمیزی ، گھرجاتے ہوئے روک لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرائم ر پو رٹر سے ) نامعلوم نوجوانوں کی سٹیج اداکارہ رائمہ خان سے مبینہ بدتمیزی ،الحمرا آرٹ سینٹرسے گھرجاتے ہوئے روک لیا۔ اداکارہ کی درخواست پرتھانہ شمالی چھاؤ نی میں رپورٹ در ج کر لی گئی ۔ در خواست کے مطابق رائمہ خان الحمراآرٹ سینٹرمیں پرفارم کرکے گھرروانہ ہوئیں تومال روڈسے چندنوجوانوں نے موٹرسائیکل پرپیچھاکرناشروع کردیا۔ رائمہ کی گاڑی جب تھانہ شما لی چھاؤ نی کی حدودمیں داخل ہوئی تواوباش نوجوانوں نے اْنہیں روک لیا۔واقعہ کے بعدرائمہ خان تھانہ شما لی چھاؤنی پہنچ گئیں جہاں انہوں نے نامعلوم نوجوانوں کیخلاف رپورٹ درج کرائی۔
پولیس نے اداکارہ کی درخواست پرملزمان کیخلاف تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -