نعیم خان مسلم لیگ لاہور یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر نامزد

نعیم خان مسلم لیگ لاہور یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر نامزد

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے صدرچوہدری ذوالفقار علی پپن کی خصوصی ہدایت پر یوتھ ونگ لاہور کے صدر شیخ عمرنے پارٹی کے نظریاتی کارکن نعیم خان کو ضلع لاہور یوتھ ونگ کا سینئر نائب صدر نامزد کرکے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے گزشتہ روز پارٹی آفس میں2نومبر کو اسلام آباد دھرنے میںیوتھ ونگ کی رابطہ مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران چوہدری ذوالفقار علی پپن نے یوتھ ونگ کو ضلع سطح پر مزید فعال بنانے کیلئے پارٹی کے دیرینہ وابستگی رکھنے والے کارکنوں کو یوتھ ونگ میں عہدے دینے کا آغاز کردیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...