شیراکوٹ ، ٹریفک حادثہ میں زخٰمی 70سالہ نامعلوم خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی
لا ہور (اپنے کرائم ر پو رٹر سے ) شیراکوٹ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ میں زخٰمی ہونے والی 70سالہ نامعلوم خاتون گزشتہ روز دوران علاج میو ہسپتال میں دم توڑ گئی ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش کو مردہ خانہ میں منتقل کر دی۔ بتایا گیا کہ دو روز قبل تھانہ شیراکوٹ کی حدود میں 70سالہ نامعلوم خاتون کو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال لایا گیا تھا جہاں اس کا علاج جاری تھا، گزشتہ روز خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جا ن کی با زی ہا ر گئی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ہے ۔