کسٹمز انٹیلی جنس نے چھاپہ مارکر سمگل شدہ قیمتی ہنڈا کار ضبط کرلی

کسٹمز انٹیلی جنس نے چھاپہ مارکر سمگل شدہ قیمتی ہنڈا کار ضبط کرلی

لا ہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) کسٹمز انٹیلی جنس نے مخبر کی اطلاع پرچھاپہ مارکرگلبرگ سٹی ٹاور کے قریب سمگل شدہ ہنڈا کار ضبط کرلی۔نان ڈیوٹی پیڈ ہنڈا کار کالج روڈ پر واقع پی سی ایس آئی آر سوسائٹی کے ر ہائشی اویس خان کے زیراستعمال تھی۔تفصیلا ت کے مطا بق کسٹمز انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گلبرگ میں واقع سٹی ٹاورکے سامنے سے سمگل شدہ ہنڈا اکارڈ کار قبضہ میں لے کر ضبط کرلی ہے۔سمگل شدہ گاڑی کو بی ایف ایچ سیون فائیو سکس نمبر کی پلیٹ لگا کر ٹاؤن شپ کالج روڈ پرواقع پی سی ایس آئی آر سوسائٹی کا رہائشی اویس خان استعمال کررہا تھا۔کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق یہ سمگل شدہ گاڑی کراچی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں جعلی دستاویزات پر رجسٹرڈ کروائی گئی تھی۔ کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق بحق سرکار ضبط کی گئی ہونڈا کار کی مالیت 15لاکھ روپے سے زائد ہے۔

مزید : علاقائی


loading...