شادباغ، 5بچوں کا باپ موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے سے جاں بحق

شادباغ، 5بچوں کا باپ موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے سے جاں بحق

لا ہور (اپنے کرائم ر پو رٹر سے ) شادباغ کے علاقے میں صبح کی سیر کے لیے جانے والا 5بچوں کا باپ موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہو گیا پولیس نے لا ش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ شادباغ کاچھو پورہ کے قریب سٹیشنری کی دکان چلانے والا آفتاب 5بچوں کا باپ تھا۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز صبح کی سیر کے لیے گھر سے نکلا کہ اچانک تیز رفتار موٹرسائیکل نے اسے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلا ع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

مزید : علاقائی