نواب ٹاؤن، چار افراد کے قتل یا خودکشی کا معمہ حل نہ ہو سکا

نواب ٹاؤن، چار افراد کے قتل یا خودکشی کا معمہ حل نہ ہو سکا

لا ہور (اپنے کرائم ر پو رٹر سے ) نواب ٹاؤن کے علاقہ میں چار افراد کے قتل یا خودکشی کا معمہ تاحال حل نہ ہو سکا، پوسٹمارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاکت دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔منظر عا م پر آنے والی پوسٹ ما رٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 22 سالہ آسیہ، 5 سالہ آصف اور 2 سالہ مریم کی ہلاکت دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔ تینوں افراد کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا جبکہ گھر کے سربراہ مالک کی ہلاکت تیز دھار آلے سے شہ رگ کٹنے کے باعث ہوئی۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کے بعض جسمانی نمونے اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد فرانزک لیب بھجوائے گئے تھے جن کی رپورٹ آنے پر صورتحال واضح ہو جائے گی۔ یا د ر ہے کہ نواب ٹاؤن کے علاقہ رسول پورہ میں 18 اکتوبر کو پیش آنے والے اس افسوسناک واقعہ کا مقدمہ مقتول مالک کے والد محمد عارف کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت درج ہے۔ متعلقہ پولیس کے ساتھ ساتھ سی آئی اے کی خصوصی ٹیم بھی واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ فرانزک رپورٹ ملنے پر قتل یا خودکشی کا معمہ حل ہو جائے گا۔

مزید : علاقائی