مزنگ ، 46سالہ شخص پراُسرار طور پر ہلاک،لاش مردہ خانے میں منتقل

مزنگ ، 46سالہ شخص پراُسرار طور پر ہلاک،لاش مردہ خانے میں منتقل

لا ہور (اپنے کرائم ر پو رٹر سے ) مزنگ کے علاقے سے 46سالہ شخص پرُاسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر لواحقین کو اطلاع دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ مزنگ کے علاقے ٹیمپل روڈ پر فٹ پاتھ پر 46 سالہ شخص کی لاش پڑی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کرمتوفی کی تلاشی لی جیب میں سے ملنے والے شناختی دستاویزات کے مطابق متوفی کا نام اسلم ہے اور وہ فیصل آباد کا رہائشی تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی اسلم نشے کا عادی تھا اس کی موت کی وجہ نشے کی زیادتی ہو سکتی ہے ،لاش کو مردہ خانے میں منتقل کر کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے، ان کے آنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید : علاقائی