صوبائی دارالحکومت میں 4 پولیس ڈویژن ایس پیز سے محروم ہو گئیں

صوبائی دارالحکومت میں 4 پولیس ڈویژن ایس پیز سے محروم ہو گئیں

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) صوبائی دارالحکومت میں 4ڈویژنیں ایس پیز سے محروم ہو گئیں ، ایس پی آپریشن کینٹ ڈویژن اور ایس پی آپریشن سول لائن ڈویژن میں ایس پیز کے او ایس ڈی بننے کے بعد بھی ایس پیز کی تعیناتیوں کا فیصلہ نہ ہو سکا جبکہ دو ڈویژنوں انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن عمارہ اطہر اور ایس پی آپریشن اقبال ٹاؤن ڈویژن عادل میمن کے چھٹیوں پر جانے سے ان کے چار متعلقہ ڈویژنوں کے آپریشن ونگ اور انویسٹی گیشن ونگ کے ایس پیز کو اضافی چارج دے دئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کی اعلیٰ کمانڈ کی جانب سے کسی بھی ایس پی کو ایس پی کینٹ ڈویژن آپریشن ونگ اور ایس پی آپریشن سول لائن ڈویژن تعینات کرنے کی سفارش نہیں بھجوائی گئی ۔ دونوں ڈویژن سیکیورٹی کے حوالے سے انتہائی حساس قرار دی جاتی ہیں ۔

مزید : علاقائی