لاہور پولیس کومزید 10نئے ہائی لکس ڈالے فراہم کر دئے گئے

لاہور پولیس کومزید 10نئے ہائی لکس ڈالے فراہم کر دئے گئے

لاہور(ا پنے کر ا ئم ر پورٹر سے ) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیر اکی جانب سے لاہور پولیس کو گشت کے نظام کو بہتر اور موثر بنانے کے لئے مزید 10نئے ہائی لکس ڈالے فراہم کر دئے گئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کو گشت کے لئے تھانوں میں نئی گاڑیوں کی قلت کا سامنا تھا جس کی بنا پر لاہور پولیس کے افسران کی جانب سے آئی جی پنجاب سے نئی گاڑیوں کی ڈیمانڈکی گئی تھی ۔گزشتہ روز سینٹرل پولیس آفس پنجاب نے لاہور پولیس کو گشت کے نظام کو بہتر اور موثر بنانے کے لئے مزید 10نئے ہائی لکس ڈالے فراہم کر دئے ۔

اس بارے میں ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ نئی گاڑیاں ملنے سے گشت کا نظام مزید بہتر ہو جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...