صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی وراہزانی کی متعدد وارداتیں ایک ہی گھروں میں 16لاکھ کی چوری

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی وراہزانی کی متعدد وارداتیں ایک ہی گھروں میں 16لاکھ ...

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-ذرائع کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقہ میں واقع فیز ایف میں ڈاکوؤں نے عثمان کے گھر میں گھس کر 3لاکھ کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے اور فرار ہو گئے ۔غازی آ باد تاجپورہ میں ڈاکوؤں نے عبدالمجید کے گھر میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر3لاکھ سے زائد کی نقدی اورموبائل فون لوٹ لئے۔گرین ٹاؤن میں نظا م الیکٹرونکس سے ڈا کو 3لا کھ رو پے نقد ی جبکہ عامر سے 60ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کرفرار ہو گئے ۔ ڈاکوؤں نے گجر پو رہ میں محسن علی اور اسکی فیملی سے دولاکھ 10ہزار،بادامی باغ میں عدنان سے ایک لاکھ 80ہزار،راوی روڈ میں خالد اور اشرف سے ناکہ لگا کر کھڑے دوڈاکوؤں نے 30 ہزار، فیکٹری ایریا میں راشد علی سے دوڈاکو ؤں نے 75ہزار اور مو ٹرسائیکل چھین لی۔ ڈیفنس اے سپر ٹاؤن میں خضر کے گھر سے چور 16لاکھ،سبزہ زار میں عالیہ کے گھر سے 10ہزاراور ڈیفنس اے میں حسن کے گھر سے پانچ لاکھ مالیت کی نقدی اور زیورات چوری کر کے لے گئے۔علاوہ ازیں شادباغ میں اشرف ،شفیق آ باد میں نوید، مزنگ میں کاشف علی، شالیمار میں مظہر علی، پرانی انارکلی میں انور مسیح، مغلپورہ میں احسن، ساندہ میں ندیم خان، اقبال ٹاؤن میں منصور احمد، شیرا کوٹ میں عاطف سلیم، سبزہ زار میں نور محمد، ہربنس پورہ میں عدنان ظفر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں-

مزید : علاقائی


loading...