چوہنگ، پاک ویسٹ انڈیز میچ پر جوا لگانے والے 7جواریے گرفتار

چوہنگ، پاک ویسٹ انڈیز میچ پر جوا لگانے والے 7جواریے گرفتار

لا ہور (اپنے کرائم ر پو رٹر سے ) چوہنگ کے علاقے سے پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ میچ پر جوا لگانے والے 7جواریے گرفتار۔ پولیس نے 70ٹیلیفون سیٹ اور پورا نیٹ ورک پکڑ لیا ، بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقے ای ایم سی سوسائٹی میں مخبر کی اطلاع پر جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کرپولیس نے حاجی دلدا ر ، شاہد ، کامران ، عمران وغیرہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 70فون سیٹ اور پورا سیٹ اپ برآمد کر لیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے بک چلا رہے تھے گزشتہ روز ملزمان پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ میچ پر جوا کروا رہے تھے ۔

مزید : علاقائی


loading...