پنجاب :716ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق ، 640شدید زخمی ہوگئے

پنجاب :716ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق ، 640شدید زخمی ہوگئے

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز716ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں640افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا جبکہ237افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران11افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 325 ڈرائیور،40 کم عمرڈرائیور، 440 مسافر اور 123 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ157ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 184 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 71 حادثات میں 84متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ35 حادثات میں37متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل888متاثرین میں 689 مرد اور199خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں566موٹر سائیکلز، 94 آٹو رکشے،88 موٹر کاریں،49مسافربسیں،25ٹرک اور 83 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...