عمران خان اپنی مسلسل نا کا میوں پر بو کھلا ہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، راشدبشیر سیال

عمران خان اپنی مسلسل نا کا میوں پر بو کھلا ہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، راشدبشیر ...
 عمران خان اپنی مسلسل نا کا میوں پر بو کھلا ہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، راشدبشیر سیال

  


جوہانسبرگ( انٹرویو،فہیم شبیر )پاکستان مسلم لیگ(ن) کیپ ٹاؤن کے رہنما اور پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کیپ ٹاؤن کے صدر راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی مسلسل ناکامیوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں، مسلم لیگ(ن) احتساب سے کبھی نہیں بھاگی بلکہ احتساب ہم نے ہی شروع کیا تھا،مشکل وقت میں مشکل فیصلے کئے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ،ان مشکل فیصلوں کی کی بدولت ہیں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے، عمران خان کس کس کو نہیں مانیں گے ان کے ماننے یا نہ ماننے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا لوگ تو اللہ تعالیٰ کو اپنا رب تسلیم کرنے سے انکار کردیتے ہیں۔روزنامہ پاکستان کے بیوروچیف فہیم شبیر کو انٹرویو دیتے ہوئے راشد بشیر سیال نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کی وجہ سے ملکی سالمیت کے مخالفین اور اپوزیشن کی راتوں کی نیند ختم ہوچکی ، وہ جانتے ہیں کہ 2018ء کے انتخابات میں بھی ان کا کوئی کردار نظر نہیں آتا۔راشد بشیر سیال نے مزید کہا کہ انتخابات میں کامیابی دھرنوں، ریلیوں یا انتشار اور منفی سیاست سے نہیں بلکہ کارکردگی اور عوام کی خدمت سے ملتی ہے ،پاکستانی عوام کے بعد اب کشمیری عوام نے بھی مخالفین کی انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کو چاہیے کہ سیاست چھوڑ کر کوئی اور کاروبار شروع کر لیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور ان پر ہونے والے بھارتی ظلم و ستم کو دنیا بھر میں اجاگر کریں گے،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بند کرانے اور کشمیر کو استصواب رائے کا حق دلایا جائے۔سی پیک کی تکمیل سے ترقی کی نئی شاہراہیں کھلیں گی،2018تک بجلی کے منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے ہمیشہ کے لئے چھٹ جائیں گے،عمران خان وزیراعظم بننے کے لئے کچھ بھی کرنے پر تلے ہوئے ہیں ان کو2018کے بعد بھی اقتدار نہیں ملے گا،راشد بشیر سیال نے مزید کہا کہ عمران خان کو خیبر پختونخوا پر توجہ دینی چاہئے،جہاں کے لوگوں کی حالت بہت ابتر ہے صحت کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...