صومالی قزاقوں نے 26 مغویوں کو رہا کر دیا

صومالی قزاقوں نے 26 مغویوں کو رہا کر دیا

موغا دیشو(اے پی پی) صومالیہ کے سمندری قزاقوں نے ایشیائی ملکوں کے 26 مغویوں کو تقریباً 5 برس بعد رہا کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان افراد کو مچھلیاں پکڑنے والی ایک کشتی کو قبضے میں لے کر اغوا کر لیا گیا تھا۔ یہ26 افراد مارچ 2012 میں یرغمالی بنائے گئے تھے۔ صومالی قزاقوں نے اغوا کی یہ واردات بحر ہند کے جزائر سیشل کے جنوب میں کی تھی۔ مغویوں کا تعلق کمبوڈیا، چین، انڈونیشیا، فلپائن، تائیوان اور ویتنام سے ہے۔ قزاقوں کے خلاف اور مغویوں کی بازیابی کی مہم چلانے والی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہوسٹیج اسپورٹ پارٹنرز (ایچ ایس پی) کے کوآرڈینیٹر جان اسٹیڈ نے ان افراد کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر