امریکی عوام بد یا بدترمیں سے ایک کو صدر چْنیں گے،ایران

امریکی عوام بد یا بدترمیں سے ایک کو صدر چْنیں گے،ایران

ارک(این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدارتی امیدواران کے درمیان ہونے والے حالیہ مباحثوں کے دوران اْن کے رویوں پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی عوام کو’بد اور بدتر‘ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے۔سغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے شہر ارک میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہاکہ کیا آپ نے امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثہ دیکھا؟ انہیں ایک دوسرے پر الزام عائد کرتے اور ایک دوسرے کا مذاق اڑاتے بھی دیکھا؟ کیا ہم اپنے ملک میں ایسے انتخابات اور ایسی جمہوریت کا نفاذ چاہیں گے؟ روحانی نے سرکاری ٹی وی کی براہِ راست نشریات میں تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکا کا دعوی ہے کہ وہاں دو سو سال سے زائد عرصے سے جمہوریت نافذ ہے۔ ایسے ملک کا کیا حال ہو گا جہاں اخلاقیات کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔‘صدر روحانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دورے کے دوران جب اْن سے پوچھا گیا کہ ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں سے امریکا کے متوقع صدر کے طور پر کسے ترجیح دیں گے تو انہوں نے کہاکہ مجھے کس کو ترجیح دینی چاہیے؟ بد کو بدتر پر یا بدتر کو بد پر؟

مزید : عالمی منظر


loading...