جوہانسبرگ میں پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کا اجلاس

جوہانسبرگ میں پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کا اجلاس

جو ہانسبرگ(بیورورپورٹ)جوہانسبرگ میں گزشتہ روز پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا،اجلاس میں عمران طفیل بھٹی کو جوہانسبرگ کا صدر مقرر کیا گیا، اس موقع پر چیف آرگنائزر یوتھ سعید میو نے کہا کہ جب نوجوانوں میں کچھ کرنے کا ارادہ ہو تو اللہ بھی مدد کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان کے ہر مسائل ہم اپنے مسائل سمجھ کر حل کروائیں گے،پاکستانی نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے اور جنوبی افریقہ میں دوسرے پاکستانی بھائیوں سے مل کر اپنے وطن قیمتی زرمبادلہ بھیج رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو پاکستان سے گائیڈ کر کے دوسرے ملکوں میں بھیجنا چاہئے تاکہ ان کو وہاں کوئی مشکل پیش نہ آئے،اس موقع پر مرزا عمیر،مون ورک،شاہد لطیف،اسامہ،عتیق بلا،عمران گجر،خرم بٹ،راجہ نوازش علی،شیخ نوید،شاہ زیب خان، اور ملک سجاد اعون بھی موجود تھے،تقریب کے اختتام پر دعا کروائی گئی۔

مزید : عالمی منظر


loading...