فیصل آباد ،جھنگ، ساہیوال ،ملتان ،بہاولپور کے کاشتکاروں کو چنے کی کاشت 15 نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد ،جھنگ، ساہیوال ،ملتان ،بہاولپور کے کاشتکاروں کو چنے کی کاشت 15 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ) فیصل آباد ،جھنگ، ساہیوال ،ملتان ،بہاولپور کے کاشتکاروں کو چنے کی ترقی دادہ اقسام میں دیسی اقسام بٹل 98، تھل 2006، پنجاب 2008، بلکسر 2000، ونہار 2000، بھکر 2011 اور کابلی اقسام میں سی ایم 2008، نور 91، نور 2009، نور2013اور ٹمن 2013وغیرہ کی کاشت 15 نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار چنے کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے بروقت چنے کی کاشت یقینی بنائیں تاکہ اچھی فصل کاحصول ممکن ہو سکے کیونکہ پچھیتی کاشت کی صورت میں جہاں چنے کی فصل کم نشوونما پاتی ہے وہیں اگیتی کاشت سے بڑھوتری زیادہ ہونے سے بھی پیداوار متاثر ہوسکتی ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ پنجاب کے آبپاش علاقوں فیصل آباد ، ساہیوال، ملتان ، بہاولنگر ، بہاولپور اور وسطی و جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ تھل ، بھکر ، خوشاب ، میانوالی، جھنگ کے بارانی و آبپاش علاقوں میں 15 نومبر تک ، جہلم ، راولپنڈی ، گجرات ، نارووال کے اضلا ع میں 10نومبر تک جبکہ اٹک اور چکوال کے اضلاع میں یکم نومبر تک چنے کی کاشت مکمل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چنے کی ترقی دادہ اقسام میں دیسی اقسام بٹل 98، تھل 2006، پنجاب 2008، بلکسر 2000، ونہار 2000، بھکر 2011 اور کابلی اقسام میں سی ایم 2008، نور 91، نور 2009، نور2013اور ٹمن 2013کی کاشت سے شاندار پیداوار کاحصول یقینی ہو سکتاہے۔

مزید :

کامرس -