صومالی بحری قذاقوں نے چار یرغمال بنائے گئے انڈونیشیا کے شہریوں کو رہا کر دیا

صومالی بحری قذاقوں نے چار یرغمال بنائے گئے انڈونیشیا کے شہریوں کو رہا کر دیا

جکارتا (آن لائن) صومالی بحری قذاقوں نے چار انڈونیشیائی یرغمالیوں کو رہا کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر خارجہ رتنو مارسودائی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ صومالی بحری قذاقوں نے یرغمال بنائے گئے چار انڈونیشیائی شہریوں کو رہا کر دیا اور ان کی صحت بھی بالکل اچھی ہے۔ واضح رہے صومالی بحری قذاقوں نے 26مارچ2012ء کو بحیرہ ہند میں چار انڈونیشیائی شہریوں کو یرغمال بنایا تھا۔ تاہم انڈونیشیائی وزیر خارجہ نے شہریوں کی رہائی کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں۔

مزید : عالمی منظر