فرانسیسی علاقے کیلیز کے ’’جنگل کیمپ ‘‘ سے مہاجرین کا انخلاء شروع

فرانسیسی علاقے کیلیز کے ’’جنگل کیمپ ‘‘ سے مہاجرین کا انخلاء شروع

پیرس (اے پی پی) فرانس کے علاقے کیلیز میں واقعہ مہاجرین کے ’’جنگل کیمپ ‘‘ کے انخلاء کا عمل پیر کی صبح شروع ہوگیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیمپ سے 6 سے 8 ہزار مہاجرین کو ملک کے مختلف حصوں میں قائم استقبالیہ مراکز میں منتقل کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق پیر کو الصبح ہی مہاجرین مرد و خواتین کی بڑی تعداد اپنے سامان کے ہمراہ مرکزی ویئر ہاؤس کے باہر جمع ہوگئی جن کو گاڑیوں کے ذریعے مختلف مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...