یکم نومبر کو سپریم کورٹ کا فیصلہ نہایت ہی اہم ، دھرنے کے پلان پر عمران خان کو نظرثانی کرنا ہو گی، فرحت اللہ بابر

یکم نومبر کو سپریم کورٹ کا فیصلہ نہایت ہی اہم ، دھرنے کے پلان پر عمران خان کو ...

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ یکم نومبر کو سپریم کورٹ کا فیصلہ نہایت ہی اہم ہو گا، دھرنے کے پلان پر عمران خان کو نظرثانی کرنا ہو گی۔جیو نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ دھرنے کے پلان پر عمران خان کو نظرثانی کرنا ہو گی،یکم نومبر کو سپریم کورٹ کا فیصلہ نہایت ہی اہم ہو گا،دفاتر بند کرنے کا کہنا تشویش ناک اور حساس معاملہ ہے،ماضی کی نسبت اس مرتبہ سرکاری دفاتر کو بند کرنے کا کہا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانات سے لگتاہے ریاست کی مشینری کوبندکردیاجائیگا،تحریک انصاف کی شہر بند کرنے کی کال کی شدید مذمت کرتا ہوں،عمران خان تیسری قوت کی بات کر رہے ہیں جو حیران کن ہے،سول ملٹری تعلقات دباو191 کا شکار ہیں،وزیر خزانہ غیر سنجیدہ بیانات دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے مطالبات دے دیے ،یہ بھی کہیں آسمان گر جائے دھرنا دینگے،جیسے حالات اقتدار کے ایوانوں میں ہیں لگتا ہے لرزہ طاری ہے، اب دیکھنا ہوگا عمران خان کتنے لوگ اسلام آباد لاسکتے ہیں

فرحت اللہ بابر

مزید : علاقائی