صارفین بجلی اوور بلنگ روکنے کیلئے آٹو مشن سسٹم متعارف نہ کروانے پر اذیت کا شکار
لاہور ( اسد اقبال )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے اووربلنگ چارجنگ کو کنٹرول کر نے کے لیے اعلان کر دہ آٹو مشن سسٹم تاحال متعارف نہ کروایا جا سکا جس کے باعث صارفین بجلی اووربلنگ کی وجہ سے کرب میں مبتلا جبکہ بجلی کے بلوں کو درست کروانے کے لیے لیسکو ہیڈ کوارٹر میں شہریوں کا تانتا سمیت بلوں کی درستگی میں تاخیر کے سے سخت اذیت میں مبتلا ہیں تاہم لیسکو تر جمان کے مطابق شہر میں بجلی کے بلوں میں اوورچارجنگ پر محکمہ نے چیک سسٹم متعارف کروا رکھا ہے جس کے باعث اوورچارجنگ کا سلسلہ ختم ہو رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق لیسکو حکام نے اوربلنگ کی شکایات میں اضافہ کے باعث پالیسی تر تیب دی کہ کمرشل و گھریلو بجلی صارفین کو اضافی یو نٹس سے بچانے کے لیے آٹو مشن سسٹم متعارف کروایا جائے جس کے لیے لیسکو بورڈ نے منظور ی کے بعد اس پر کمیٹی بنا دی تاہم کئی ماہ گزر جانے کے باوجود آٹو مشن سسٹم متعارف نہ کروایا جاسکا ہے جس کے پیش نظر صو بائی دارلحکو مت کے باسیوں کوتا حال اووربلنگ یونٹس کی مد میں ہزاروں روپے اضافی بل بھجوایا جارہا ہے جس سے شہری ذہنی امراض میں مبتلا ولیسکو ہیڈ آفس چکر لگانے پر مجبور ہیں ۔ واضح رہے کہ بجلی کے بلوں کو درست کروانے کے لیے شہریوں کی لمبی قطارین روزانہ لیسکو ہیڈ آفس لگی ہو تی ہیں جن میں کئی ایک کے بل درست کر دئے جاتے ہیں جبکہ کئی سارا سارا دن ہیڈ آفس میں کھڑے اپنے مسائل حل کروائے بغیر گھروں کی راہ لیتے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ لیسکو کی جانب سے اوربلنگ نے گھریلو بجٹ شدید متاثر کر دیا ہے ہر ما ہ بجلی کے بلو ں میں اضافی یو نٹس ڈال دئے جاتے ہیں جن کو ٹھیک کروایا جاتا ہے ۔ شہریوں نے لیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی اووربلنگ کو ختم کر نے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائیں تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں ۔بتایا گیا ہے کہ ہر بنس پورہ ، گلبر گ ، سمن آباد ، فیصل ٹاؤ ن اور میکلو ڈ روڈ ڈویژن میں بجلی کے اضافی یو نٹس ڈالنے کی شکایا ت سب سے زیادہ ہیں ۔ پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے لیسکو کے تر جمان نے بتایا کہ اوربلنگ چارجز کو روکنے کے لیے محکمہ نے آٹو مشن سسٹم کے لیے اقدام اٹھایا ہے جس پر کمیٹی کام کر رہی ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ لیسکو کی جانب سے بجلی کے میٹرز پر چیک سسٹم لگا ہوا ہے جس سے اوربلنگ کی وجوہات کا بخوبی اندازہ لگایا جاتا ہے اور جن کو غلطی سے اضافی یو نٹس پڑ جائیں تو ان کو ہیڈ آفس سے درست کر دیا جاتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ چیک سسٹم کے بعد اوربلنگ کا مسئلہ نہ ہو نے کے برابر رہ گیا ہے ۔
لیسکو ترجمان