اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ،ٹیم میں ایک چانس ملنا چاہیے: سعید اجمل

اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ،ٹیم میں ایک چانس ملنا چاہیے: سعید اجمل

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیک کے ٹیسٹ اسپنر سعید اجمل نے کہا کہ قومی ٹیم میں کرکٹ کھیلنے کیلئے مجھے ایک اور چانس ملنا چاہیے۔دوسرے لوگ میرے بارے میں کیا سوچتے مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی اپنی صلاحیتوں پر بھروسا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ انہیں قومی ٹیم میں ایک اور موقع دیا جائے۔خیال رہے کہ نیشنل چیمپئن شپ کے وہ ٹاپ بولرز میں شامل ہیں اور قومی سلیکٹرز کو ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی