زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ ،پری کوارٹرفائنلز اور کوارٹرفائنلز مکمل

زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ ،پری کوارٹرفائنلز اور ...

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پہلی زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے تیسرے روزمختلف ایج گروپ کے پری کوارٹرفائنلز اور کوارٹرفائنلز مکمل ہوئے۔ تیسرے دن بھی زندہ دلان لاہور کو ٹینس کے بہترین مقابلے دیکھنے کو ملے۔ انڈر 18 گرلز مقابلوں میں نور ملک نے عبنرین قریشی کو 6-0, 6-0 سے، ذکیہ نے زویہ کو 6-0, 6-4 سے، عشا جواد نے ماحہ سید کو 6-1, 4-6, 6-1 سے ، شمزہ طاہر نے نبیہہ کامران کو 6-0, 6-0 اور فاطمہ قریشی نے علینہ کو 4-6, 6-4, 6-3 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔

انڈر 18 کے کوارٹرفائنلز میں پہلے میچ میں برکت اللہ نے حذیفہ عبدالرحمان کو 6-0, 6-0 سے جبکہ دوسرے کوارٹرفائنل میں محمد شعیب نے الہام خلان کو 6-2, 1-6, 6-0 سے شکست دیدی۔ انڈر 14 پری کوارٹرفائنلز میں احمد کامل نے فیضان سبحانی کو 6-0, 6-0 سے، نعلین عباس نے سید محمد مصطفی کو 6-3, 6-2 سے، عبدالحنان خان نے صمد اریجو کو 6-2, 3-6, 10-5 سے، محمد عبداللہ نے عاصم خان کو 6-0, 6-3 سے ، ذلان خان نے فیضان فیاض کو 6-1, 6-4 سے جبکہ حمزہ بن ریحان نے حمزہ جواد کو 6-0, 6-0 سے شکست دے کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی