پاکستان کے کامن ویلتھ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں دو میڈل

پاکستان کے کامن ویلتھ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں دو میڈل

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان نے کامن ویلتھ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں دو میڈلز حاصل کر لئے ہیں۔ پہلا میڈل پاکستان کے طلحہ طالب نے بھارتی کھلاڑی نوی غلام کو 62 کلوگرام کے مقابلوں میں شکست دے گولڈ میڈل جبکہ دوسرا میڈل فرحان امجد نے سری لنکا کے ارونہ پی یاپا کو شکست دے کر77 کلوگرام میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ چیمپئن شپ ملائیشیاء میں کھیلی جا رہی ہے۔ پاکستانی کھلاڑی محمد ثاقب سعید 85 کلوگرام میں زخمی ہونے کی بنا پر میڈل کی ڈور سے باہر ہوگئے جبکہ عبدالرحمن بٹ 85 کلوگرام میں 27 اکتوبر کو اور محمد نوح دستگیر بٹ پلس 105 کلوگرام میں 29 اکتوبر چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر راشد ملک نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی بھی پاکستان کیلئے ضرور میڈلز لائیں گے، عرفان بٹ منیجر وقومی ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ 30 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...