کالی آندھی شاہینوں کے بچھائے سپنرز کے جال میں اُلجھ گئی

کالی آندھی شاہینوں کے بچھائے سپنرز کے جال میں اُلجھ گئی

ابو ظہبی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کو ابو ظہبی ٹیسٹ جیتنے کے لیے آخری روز 6 وکٹیں درکار ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کو مزید 285 رنز بنانا ہوں گے۔ ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 6 وکٹیں درکار ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کو مزید 285 رنز درکار ہیں۔میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 227 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی اور ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ جیتے کے لیے 456 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کالی آندھی نے کھیل کے چوتھے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنالیے ہیں۔ روسٹن چیز 17 اور بلیک وڈ 41 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2، راحت اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹیسٹ کے تیسرے روزپاکستان کی جانب سے اوپننگ بلے باز محمد سمیع اور اظہر علی نے دوسری اننگز کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا، سمیع اسلم نے 50 رنز بنائے اور 93 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے جب کہ اظہر علی79 رنز بنا کر کیومن کا شکار بنے۔اسد شفیق نے ایک بار پھر ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے 58 جب کہ یونس خان نے 29 رنز اسکور کیئے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیومن اور گبریل نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے کھیل کے تیسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو روندرا بشو اور جرمائن بلیک ووڈ بغیر کھاتا کھولے وکٹ پر موجود تھے، بلیک ووڈ 8 رنز بنا کر راحت علی کا شکار بنے جب کہ بشو 20 اور چیز 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جیسن ہولڈر 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4، راحت علی نے 3 اور سہیل خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...