یونس خان کا ایک اور کارنامہ، یو اے ای میں زیادہ رنز بنانیوالے بلے باز بن گئے

یونس خان کا ایک اور کارنامہ، یو اے ای میں زیادہ رنز بنانیوالے بلے باز بن گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی سرزمین پر زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے وہ 26 ٹیسٹ میچوں میں 56.58 کی اوسط سے 2433 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 11 سنچریاں شامل ہیں۔دوسرے نمبر پر پاکستان کپتان مصباح الحق ہیں جنہوں نے 25میچوں میں 61.48رنز کی اوسط سے 2152رنز سکور کئے ہیں جن میں 6سنچریاں بھی شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی