ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ ،فرحان امجد نے کانسی کاتمغہ جیت لیا

ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ ،فرحان امجد نے کانسی کاتمغہ جیت لیا

پینانگ (آئی این پی)ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی فرحان امجد نے کانسی کاتمغہ جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر پینانگ میں جاری چیمپئن شپ میں فرحان امجد نے 77 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا۔

ماریشس کے جیک انتھونی نے سونے اور ملائیشیا کے میٹ سلیمان نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا ۔ فرحان امجد سے پہلے طلحہ طالب 62 کلو گرام کلاس میں سونے کا تمغہ جیت چکے ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی