فٹنس مسائل ، سرینا ولیمز سیزن کے آخری ٹینس ٹور نا منٹ سے دستبردار

فٹنس مسائل ، سرینا ولیمز سیزن کے آخری ٹینس ٹور نا منٹ سے دستبردار
 فٹنس مسائل ، سرینا ولیمز سیزن کے آخری ٹینس ٹور نا منٹ سے دستبردار

  


نیویارک(اے پی پی) شہرہ آفاق امریکن سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز فٹنس مسائل کے باعث سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے دستبردار ہو گئیں، سرینا نے انجری کی وجہ سے گزشتہ برس منعقدہ ایونٹ میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ ڈبلیو ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 22 مرتبہ کی گرینڈسلام چیمپئن ولیمز کندھے کی انجری میں مبتلا ہیں اور تاحال سوفیصد فٹنس حاصل نہیں کر سکیں اسلئے انہوں نے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کی ہے، بلاشبہ ہمیں ان کی عدم شرکت پر مایوسی ہوئی تاہم ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں اور خواہش ہے کہ وہ جلد فٹ ہو کر دوبارہ ٹینس کورٹس کا رخ کریں۔ ولیمز نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے دستبرداری کا فیصلہ بہت تکلیف دہ ہے، ایونٹ میں شرکت نہ کرنے پر مداحوں سے معذرت خواہ ہوں اور اب میں مکمل فٹنس کے بعد دوبارہ کورٹ میں واپس کروں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...