پی جے ایف گرینڈ سلام کیلئے5 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

پی جے ایف گرینڈ سلام کیلئے5 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) نے گرینڈ سلام کیلئے5 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم (کل) بدھ کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن پی جے ایف کے نائب صدر مسعود احمد حان کے مطابق گرینڈ سلام 27 سے 31 اکتوبر 2016ء تک متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس میں 5 رکنی ٹیم پاکستان کی نمائندگی کرے گی جن میں4 کھلاڑی اور ایک افیشل شامل ہیں۔ کھلاڑیوں میں ندیم اکبر، قیصرحان، وجاہت سرور اور امینہ طیاڈہ شامل ہیں جبکہ افیشل میں کراچی جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمالک بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے گرینڈ سلام کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں 8کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ منصور احمد نے کہا کہ گرینڈ سلام میگا ایونٹ ہے جس میں پوری دنیا کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آتے ہیں اس لئے اس ایونٹ کیلئے باصلاحیت اور مستند کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے تاکہ وہ گرینڈ سلام میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں کافی ٹیلنٹ ہے اور امید ہے کہ گرینڈ سلام میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...