سری لنکا میں ہمیں قربانی کا بکرا بنایا گیا،عثمان خواجہ

سری لنکا میں ہمیں قربانی کا بکرا بنایا گیا،عثمان خواجہ
 سری لنکا میں ہمیں قربانی کا بکرا بنایا گیا،عثمان خواجہ

  

سڈنی (آئی این پی)پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف آخری ٹیسٹ میں ٹیم سے باہر ہونے پر بہت مایوس ہوا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں عثمان خواجہ نے کہا کہ سری لنکا میں ہمیں قربانی کا بکرا بنایا گیا۔سری لنکا نے آسٹریلیا کو 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرکے تاریخ رقم کی تھی جہاں آسٹریلیا کے بلے باز روایتی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے۔ عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ صرف دومیچوں کے بعد یہ بڑا فیصلہ تھا، یہ بڑا افسوس ناک تھا کہ میں اور جو برنس کارکردگی نہ دکھانے پر قربانی کے بکرے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ برصغیر میں صرف دو میچ کھیلے تھے اور مجھے باہر کیا گیا حالانکہ خراب کارکردگی دکھانے والا میں اکیلا نہیں تھا اور ابتدائی دومیچوں میں صرف اسٹیون اسمتھ واحد بلے باز تھے جنھوں نے 50 رنز بنائے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی