جوڈو ٹیم کے کھلاڑی شاہ حسین کا گرینڈ سلام میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

جوڈو ٹیم کے کھلاڑی شاہ حسین کا گرینڈ سلام میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(اے پی پی) قومی جوڈو ٹیم کے کھلاڑی شاہ حسین شاہ نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ہونے والے گرینڈ سلام میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے انہوں نے فیڈریشن کو آگاہ کر دیا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن پی جے ایف کے نائب صدر مسعود احمد حان نے پیر کو میڈیا کو بتایا کہ فیڈریشن نے شاہ حسین شاہ کوگرینڈ سلام میں بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس ایونٹ میں انہیں میڈل جیتنے کے بھی زیادہ چانسز تھے کیونکہ اولمپکس کے بعد دنیا کے نامور کھلاڑی آرام کرنے کی وجہ سے اس ایونٹ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ فیڈریشن نے اس حوالے سے انہیں آگاہ کردیا تھا لیکن شاہ حسین شاہ نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ہونے والے گرینڈ سلام میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ شاہ حسین شاہ نے کہا ہے کہ وہ اولمپکس کے بعد آرام کرنا چاہتے ہیں اسی وجہ سے وہ گرینڈ سلام میں قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی