انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرا دیا
لندن(آئی این پی)انگلش پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو صفر کے مقابلے میں چار گولز کے بڑے فرق سے ہرا دیا ہے ۔ پریمیئر لیگ فٹبال کے میچ میں چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف بڑی پرفارمنس دیتے ہوئے پہلے منٹ کے اندر ہی افتتاحی گول داغ دیا ۔ پہلے گول کے بعد مانچسٹر کی ٹیم دبا میں آ گئی جس کا چیلسی نے بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ انہوں نے میچ میں وقفے وقفے سے مزید تین گولز کیے جبکہ مخالف ٹیم سخت محنت کے باوجود گیند کو جال کا راستہ دکھانے میں ناکام رہی ۔ اس شاندار کامیابی کے بعد چیلسی نے پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم ساتویں نمبر پر موجود ہے۔