شیخوپورہ ڈسٹرکٹ انڈر 19کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کل ہونگے

شیخوپورہ ڈسٹرکٹ انڈر 19کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کل ہونگے

مریدکے(نامہ نگار)پی سی بی کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ 19کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے شیخوپورہ ڈسٹرکٹ کی انڈر 19کے انتخاب کے لیے ٹرائلز 26اکتوبر کی صبح شیخوپورہ اسٹیڈیم میں منعقد ہو ں گے۔ ڈ ی سی اے شیخوپورہ کے صدر رانا حیدر علی اور سیکرٹری نعیم احمد خاں کے مطابق ٹرائلز میںیکم ستمبر1998کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی شرکت کے اہل ہیں اور تمام خواہشمند نوجوان اپنے ہمراہ اصل فارم ب یا میٹرک کے کی سند لائیں اور سفید کرکٹ کٹ میں ملبوس ہو کر صبح 9بجے شیخوپورہ اسٹیڈیم میں رپورٹ کریں۔ 20کھلاڑیوں کے حتمی انتخاب کے بعد ٹیم سیالکوٹ ریجن کے انڈر19ریجنل ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی جو نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...