واجبات کی عدم ادائیگی پر سوک سینٹر میں قائم سوئی سدرن گیس کمپنی کا دفتر سیل

واجبات کی عدم ادائیگی پر سوک سینٹر میں قائم سوئی سدرن گیس کمپنی کا دفتر سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے واجبات کی عدم ادائیگی پر سوک سینٹر میں قائم سوئی سدرن گیس کمپنی کا دفتر سیل کردیا۔ ذرائع کے مطابق سوئی گیس کمپنی نے میونسپل یوٹیلٹی چارجز اینڈ ٹیکسز ادا نہیں کئے اور یہ واجبات کمپنی نے 2009 سے ادا نہیں کئے تھے۔ سینئر ڈائریکٹر میونسپل یوٹیلٹی چارجز اینڈ ٹیکسز رضا عباس رضوی کے مطابق گیس کمپنی نے کے ایم سی کے 17 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔متعدد پر نوٹس اور بل بھیجنے کی باوجود رقم ادا نہیں کی گئی۔مجبورا سوئی گیس کمپنی کا دفتر سیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ داخلی اور خارجی راستے کو بڑے بلاکس لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ دفتر سیل کرنے پر سوئی گیس کمپنی حکام سے مذاکرات کے لئے پہنچ گئے۔ رضا رضوی کے مطابق سوئی گیس کمپنی کے اعلی حکام نے مشیر مالیات سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ سوئی گیس کمپنی کے اعلی حکام نے رقم ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جس کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ افس کو ڈی سیل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ سوئی گیس کمپنی نے کے ایم سی کو 17 کروڑ روپے ادا کرنا ہیں۔ رقم میونسپل یوٹیلٹی چارجز اینڈ ٹیکس کی مد میں واجب الادا تھے۔

مزید :

صفحہ اول -