ماونٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون جنو تابئی انتقال کر گئیں

ماونٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون جنو تابئی انتقال کر گئیں

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ ماونٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی خاتون جنو تابئی77 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔جن تابئی نے35سال کی عمر میں 1975میں ماونٹ ایورسٹ کو سر کر کے یہ کارنامہ سرانجام دینے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔ماونٹ ایورسٹ پر پہنچنے سے 12دن پہلے وہ برفانی طوفان کی زد میں آگئی تھیں اور ایک گائیڈ نے انہیں برف سے باہر نکالا تھا ۔اس کے بعد انہوں نے مہم جوئی ختم کرنے کے بجائے اپنے مشن کو جاری رکھا اور ماونٹ ایورسٹ کو سرکیا ۔بعد ازاں 1992تک وہ سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے میں کامیاب ہوئیں ۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ جنو تابئی گزشتہ چار سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ ان کا انتقال ٹوکیو میں قائم ایک ہسپتال میں ہوا جہاں وہ زیر علاج تھیں۔

مزید : صفحہ اول