سٹیٹ بنک نے دس روپے کا سکہ جاری کر دیا

سٹیٹ بنک نے دس روپے کا سکہ جاری کر دیا

کراچی(آن لائن) اسٹیٹ بنک نے دس روپے کا سکہ جاری کر دیا اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابقدس روپے کا سکہ مارکیٹ میں اگیا ہے ۔ اس سے پہلے ایک، دو اور پانچ روپے کے نوٹ کا استعمال بند کیا جا چکا ہے۔ دس روپے کا نوٹ بھی رفتہ رفتہ تاریخ کا حصہ بن جائے گا۔ زرد رنگ کے دس روپے کے سکے کا وزن ساڑھے پانچ گرام ہے۔ اس کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے جبکہ پچھلے رخ پر فیصل مسجد بنی ہوئی ہے۔ جس پر فاختائیں اڑتی نظر آرہی ہے۔ دیگر سکوں کی طرح دس روپے کا سکہ بھی لاہور میں واقع پاکستان منٹ فیکٹری سے تیار کرایا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک ارب دس کروڑ روپے مالیت کے سکوں کا آرڈر دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سکوں کو فروغ دینے کی وجوہات اس پر کم لاگت آنا ہے۔ اس کی عمر بھی پچیس سے چالیس سال ہوتی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں کرنسی نوٹ صرف چند ماہ میں بوسیدہ ہوجاتا ہے اور اس کو تیار کرنے پر لاگت بھی زیادہ آتی ہے،

اسٹیٹ بنک

مزید : صفحہ اول