کوئٹہ ،پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ،45زخمی ،سکیورٹی فورسز نے تمام دہشتگردوں کو مار گرایا

کوئٹہ ،پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ،45زخمی ،سکیورٹی فورسز نے تمام ...

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سریاب میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔حملے میں 45اہلکار زخمی اور ایک اہلکار شہید ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور ایف سی اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر ٹریننگ سینٹر کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا،حملہ آواروں کی تعداد پانچ بتائی جاتی ہے،ٹریننگ سینٹر میں700 زیر تربیت اہلکار موجود ہیں،200سے زائد ریکروٹس کو باحفاظت بازیاب کرالیاگیا ۔45 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں ،کوئٹہ شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تمام ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں،ہسپتالوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں 3دھماکے بھی سنے گئے ہیں،زورداردھماکے وقفے وقفے سے ہوئے ،عینی شاہد کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 9سے 10ہے دودہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔11زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔صدر،وزیر اعظم ،وزیر اعلی شہباز شریف ،آصٖف زرداری اور دیگرکی طرف سے حملے کی مذمت کی گئی ۔وزیر اعظم نوازشریف نے کہاہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائینگے۔

مزید : صفحہ اول


loading...