مشیرقومی سلامتی سے برطانوی ہم منصب سرلائل گرانٹ کی ملاقات

مشیرقومی سلامتی سے برطانوی ہم منصب سرلائل گرانٹ کی ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیرقومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصرجنجوعہ سے برطانوی ہم منصب سرلائل گرانٹ نے ملاقات کی ہے،لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصرجنجوعہ نے کہا ہے کہ سٹریٹجک توازن کیلئے پسند اور ناپسند کی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔مشیرقومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصرجنجوعہ سے برطانوی ہم منصب سرلائل گرانٹ نے ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصرجنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو صرف دہشت گردی کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے،سٹریٹجک توازن کیلیے پسند اور ناپسند کی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک استحکام دباؤ کا شکار ہے، برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار اد اکرے، پاکستان مستقبل کا ایک عظیم ملک ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں پربھارتی مظالم سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

مزید : صفحہ اول


loading...